ہندوستانی بولر شہباز ندیم کا عالمی ریکارڈ،10رنز 8وکٹیں
رانچی:ہندوستانی بولر شہباز ندیم نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کے میچ میں 10اوورز میں10رنز کے عوض 8وکٹیں حاصل کرکے لسٹ اے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ جھارکھنڈ کی جانب سے راجستھان کے خلاف میچ میں شہباز ندیم کے4اوورز میڈن بھی رہے ۔اس سے پہلے اس حوالے سے ریکارڈ بھی ایک ہندوستانی بولر راہول سنگھوی کے پاس تھا جنہوں نے 1997-98ء دہلی کی جانب سے ہما چل پردیش کے خلاف میچ میں کھیلتے ہوئے 15رنز دے کر8وکٹیں لی تھیں۔ ندیم شہباز کی بولنگ کی بدولت جھارکھنڈ نے7وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔شہباز ندیم نے اس دوران ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ندیم 10وکٹیں لے سکتے تھے تاہم اننگز کی بقیہ2وکٹیں انکول رائے کے حصے میں آئیں۔ میچ کے بعد ندیم نے بتایا کہ میں صرف ہیٹ ٹرک پر خوش تھا لیکن اب پتہ چلا ہے کہ میں نے ریکارڈ سازبولنگ کی ہے ۔سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر چمندا واس اس فہرست میں 19رنز کے عوض8وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں