Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز لیگ :8ویں ہیٹ ٹرک، میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

 
  بارسلونا:یورپین فٹبال ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ کے نئے سیزن کے دوران بارسلونا کے ارجنٹائنی سپراسٹار اور کپتان لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب وہ چیمپیئنز لیگ کے دوران سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والے فٹبالر بن گئے ہیں۔بارسلونانے ہالینڈ کے کلب پی ایس وی اینڈہون کو0-4 سے ہرادیا۔ کپتان لیونل میسی نے 3گول کرتے ہوئے اپنی 8ویں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کارنامہ انجام دیا جبکہ ایک گول عثمان ڈیمبیلے کے حصے میں آیا ۔ اس سے پہلے 7،7 ہیٹ ٹرک کے ساتھ میسی اور رونالڈو اس ریکارڈ میں برابر شریک تھے۔ریڈ کارڈ ملنے کے بعد پابندی کے خطرات سے دوچار رونالڈو لیگ کے دوران یہ ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ میسی نے میچ کا پہلا گول کھیل کے 31ویں منٹ میں فری کک پر بنایا۔ انھوں نے حریف کھلاڑیوںکی بنی ہوئی قطار کے اوپر سے گیند کو جال میں پہنچادیا۔ عثمان ڈیمبیلے نے 74ویں منٹ میں ٹیم کی برتری دگنی کردی۔ اس کے 3منٹ بعد میسی نے انفرادی طور پر دوسرا گول بناکر اسکور0-3کردیا۔میچ کے اختتام سے 3 منٹ قبل میسی پھرحریف دفاعی حصار میں نقب لگانے میں کامیاب رہے اور انھوں نے گیند کو جال میں پہنچاکر اسکور0-4کردیا۔جس کے ساتھ ہی ان کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل ہو گئی۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں
 

شیئر: