حکومت مشکل فیصلے لیتی رہے گی، مودی
نئی دہلی۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی حکومت کے ساڑھے 4برسوں کے کارناموں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہمہ جہتی ترقی اس لئے ممکن ہوسکی کہ موجودہ حکومت مشکل فیصلے اور اہم اقدامات میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیتی۔ دوارکا میں بین الاقوامی کانفرنس اور ایگزی بیشن مرکز کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کہا کہ گزشتہ 50ماہ اس بات کے شاہد ہیں کہ حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک نظام سے چلتا ہے ، اداروں سے آگے بڑھتا ہے اور یہ ادارے برسوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بینکوں کے انضمام کا فیصلہ منہ بولتا ثبوت ہے۔