Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3طلاق آرڈیننس پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر لایا گیا، اعظم خان

رامپور۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق ریاستی وزیر محمد اعظم خان نے کہا کہ مسلم خواتین سے ہمدردی جتانے کی کوشش کے تحت بی جے پی حکومت کا طلاق ثلاثہ آرڈی ننس سیاسی ہتھکنڈے سے زیادہ کچھ نہیں۔ مودی حکومت اپنی مدت اقتدار کے آخری ایام میں آرڈی ننس لائی ہے، اس سے اس کی نیت کا پتہ چلتا ہے۔ اعظم خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) مسلم کمیونٹی کو تنگ کرنا چاہتا ہے۔ گجراؒت فسادات سمیت دیگر فیصلے ان الزامات کا پختہ ثبوت ہیں۔ مسلمانوں کو ہندوراشٹرکا حصہ بتانے کے آرایس ایس کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا مسلمانوں کے قتل عام سے ملک مضبوط ہوگا؟
مزید پڑھیں:- - - - - جیٹ ایئرکے مسافروں کی ناک کان سے خون نکلنے پر افراتفری

شیئر: