Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4کسانوں کی پھانسی لگاکر خودکشی

اورنگ آباد۔۔۔۔مراٹھواڑا میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ فصلوں کی تباہی، قرض کی عدم ادائیگی اور زرعی پیداوار میں کمی کے باعث مالی خسارہ سے دلبرداشتہ ہوکر 4کسانوں نے خود کشی کرلی جن کا تعلق بیڑ، جالنہ اور ناندیڑ اضلاع سے تھا۔ دیپک ، سنتوش،وامن پنڈھاری ناتھ اورسنجے راٹھو نے گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر زندگی خاتمہ کرلیا۔ حکومت کی جانب سے مقروض کسانوں کے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرضوں کی معافی کے بعد بھی مہاراشٹر اور بالخصوص مراٹھواڑا میں کسانوں کی خود کشی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔ واضح ہو کہ گزشتہ 7,6 ماہ کے دوران مراٹھواڑہ میں ابتک 600سے زائد کسان خود کشی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - -آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ دلت مخالف ہے، مایاوتی

شیئر: