Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی کچی آبادیوں میں نئی تعمیر پر پابندی

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کچی آبادیوں میں مکان ، دکان بنانے کے اجازت ناموں کا اجراء بند کردیا۔ اس سے وہ سعودی شہری مستثنیٰ ہونگے جو اجازت نامے حاصل کرکے تعمیراتی کام شروع کرچکے ہیں۔ اس کیلئے انہیں تعمیراتی عمل کی باتصویر رپورٹ میونسپلٹی کو پیش کرنی ہوگی۔ میونسپلٹی نے ایک ہدایت جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ شریعت عدالتوں اور وثیقہ نویسوں کو اب اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ منظورشدہ پلان سے ہٹ کر کسی بھی پلاٹ کی منتقلی کی دستاویز جاری کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -محفوظ ترین عالمی شہروں میں 4سعودی شہر شامل

شیئر: