بوڑھے نے بینک سے گاڑی ٹکرادی
جدہ۔۔۔ایک بوڑھے سعودی شہری نے جدہ کے ایک بینک کی شاخ کے خارجی شیشے سے گاڑی ٹکرا دی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعہ الزہرا ء محلے کے بینک کے ساتھ پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیورکے غلط اندازے سے حادثے پیش آیا۔ پولیس نے گاڑی جائے وقوعہ سے ہٹادی۔ اس کا کہنا ہے بوڑھے ڈرائیور کا مقصد حادثہ کرنا نہیں تھا۔