Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشو پر مشتمل فلم میں ہی کام کرنا ضروری نہیں، یامی گوتم

 بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے کہا ہے کہ کسی اداکار کے لئے یہ ضروری اور ممکن نہیں کہ وہ ہمیشہ کسی ایشو پر مشتمل فلم میں ہی کام کرے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یامی نے کہا کہ میں نے فلم ”وکی ڈونر“سے آغاز کیا تھا جو ایشو بیسڈ فلم تھی لیکن ہر مرتبہ کسی ایشو پر مشتمل فلم میں ہی کام کرنا تو ممکن نہیںتاہم وہ مستقبل میں اس طرح کی فلموں میں کا م کرنا پسند کریں گی۔انہوں نے کہا کہ انہیںفلم ”بتی گل میٹر چالو“کا حصہ ہونے پر خوشی ہے جو فلم بینوں کے لئے ایک اہم پیغام رکھتی ہے۔
 

شیئر: