سنی لیون کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کا مومی مجسمہ دہلی میں مادام تساو¿ میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا ۔ اس کی نقاب کشائی اداکارہ نے خود کی۔اس موقع پر سنی لیون نے کہا کہ اس مجسمے کو موجودہ حالت میں لانے کے لئے کئی افراد نے ایک عرصے تک بہت محنت کی۔ میں ان کی محنت کو سراہتی ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس بہترین اعزاز کے لئے چنا گیا۔مومی مجسمہ بنائے جانے پر سنی لیون کے خاوند ڈینیئل ویبر نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مومی مجسمے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے وڈیو بنائی اور اسے شیئر بھی کیا۔سنی نے کہا کہ میں خود کو مجسمے کے طور پر دیکھ کر بے حد پرجوش ہوں، مادام تساو¿ دلکشی کی ایک قسم ہے اور مجھے یہ اعزازپرملنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔