اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کےلئے امریکہ میں خصوصی اعزاز
لوئس ویل :دنیائے اسکواش کے عظیم ترین سابق کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان کو ایک اور اعزاز مل گیا۔ دورہ امریکہ کے دوران لوئس ویل میں جہانگیر خان کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔ عمائدین شہر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر شہر کے میئر گریگ فیسچر نے جہانگیر خان کی اسکواش خدمات کو سراہا اور اس کھیل میں عظیم تر کارنامے انجام دینے پر اہل شہر کی جانب سے ان کو ایوارڈ دیا۔ میئر نے کہاکہ جہانگیر خان کھیلوں کی دنیا میں اہم مقام کے حامل ہیں۔ان جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ جہانگیر خان نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ملنا میرے لئے ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لئے باعث عزت ہے، دریں اثنا ء جہانگیر خان نے امریکی ریاست کے دورے کے دوران اپنے دیرینہ دوست اور لیجنڈ باکسر محمد علی کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز "واٹس ایپ اسپورٹس گروپ"جوائن کریں