Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے ملاقات‘ حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل میں سرگرمیوں کے باعث اٹک جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ن لیگ کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ساتھ ملاقات اور اس موقع پر بنائی گئی تصویر کے انکشاف کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگی رہنما ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ میں تصویر نشر ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی کہ جیلر کے کمرے میں تصاویر بنانے اور حنیف عباسی کو ایڈمن بلاک میں جانے کی اجازت کس نے دی۔ ساتھ یہ بھی پتا لگانا تھا کہ تصاویر بنانے کے لیے موبائل فون اور نوازشریف کی رہائی کی خوشی میں مٹھائی کس نے فراہم کی۔
 
 

شیئر: