Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندکا منفی اور تکبرانہ رویہ باعث افسوس ہے، عمران

 اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کی بحالی کی دعوت کے جواب میں ہند کا منفی اور متکبر رویہ باعث افسوس ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ میری طرف سے ہند کو امن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی گئی تھی لیکن منفی جواب سے مایوسی ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پوری زندگی ادنیٰ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے، یہ لوگ بصارت سے عاری اور دوراندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں ۔
 

شیئر: