جان ابراہم پولیس افسر کےروپ میں
بالی وڈ کے مشہور ہیرو اداکار جان ابراہم اگلی فلم میں ایک انکاونٹر اسپیشلسٹ پولیس افسر کے روپ میں نظرآئیں گے۔ خبروں کے مطابق جان ابراہم کی نئی فلم ' باٹلہ ہاﺅس' کا پوسٹر جاری کیاگیاہے ۔اس میں اداکار پولیس افسر کی وردی پہنے ، عینک لگائے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی آپریشن باٹلہ ہاﺅس پر مبنی ہے ۔