Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرنسپل کی پٹائی سے طالبہ بیہوش

سہارنپور۔۔۔۔سہارنپور کے اسکول میں پانچویں کلاس کی طالبہ پٹائی کے بعد بیہوش ہوگئی۔ بچی کے بیہوش ہونے کی اطلاع اسکول انتظامیہ نے والدین کو دی اور فوراًاسپتال میں داخل کرایاگیا۔ لڑکی کے والد نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ 8سالہ بیٹی محلہ کائستھ واڑا کے ایک اسکول میں پانچویں کلاس میں پڑھتی ہے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے بخار میں مبتلا تھی اور ڈاکٹروں نے اسے نہانے سے منع کیا تھا۔اسکی بیماری کی اطلاع اسکول پرنسپل کو بھی دیدی گئی تھی۔ لڑکی کے والد نے کہا کہ سب کچھ جانتے ہوئے اسکول پرنسپل اور اس کی بیوی نے بیٹی کو اس وجہ سے زدوکوب کیا کہ وہ نہاکر اسکول نہیں آئی تھی۔اسکول کی جانب سے فون آنے پر والداسپتال پہنچے۔ بچی نے ہوش میں آنے پر مار پیٹ کا واقعہ بتایا۔ الزام ہے کہ جب بچی کے والدشکایت لیکر پرنسپل کے پاس پہنچے تو وہ انہیں دھمکیاں دینے لگے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -ہند ، دہشتگرد حملوں سے متاثر تیسرا بڑا ملک

شیئر: