Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواب شفاعت علیخان خونخوار شیرنی کو ہلاک کرنے کے مشن پر

نئی دہلی .... مقامی اخبار میں شائع ہونے والی اطلاع کے مطابق مدھیہ پردیش حکومت نے ایک خونخوار شیرنی کو ہلاک کرنے کیلئے ملک کے مشہور ترین شکاری نواب شفاعت علیخان سے رجوع کرلیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ شیرنی سال میں دو مرتبہ جنوبی مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں کم سے کم 13افراد کو ہلاک کرچکی ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف وہراس ہے۔ اس سے قبل ادارہ تحفظ حیوانات کی جانب سے عدالت میں یہ درخواست دائر کی جاچکی تھی کہ شیرنی کو ہلاک نہ کیا جائے مگر انکی درخواست خارج ہوگئی۔ اب نواب شفاعت اس 4سالہ خطرناک اور خونخوار شیرنی کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے ہیں۔ شیرنی کو ہلاک کرنے کی غرض سے نواب شفاعت نے مہاراشٹر کے مختلف جنگلوں اسکی تلاش شروع کر دی ہے۔ خونخوار شیرنی جو” کی آئی “کے نام سے مشہور ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شیرنی اپنے بیشتر شکاروں کو پہلے مارتی اور پھر چیر پھاڑ کر انکے ٹکڑے کردیتی ہے پھر اطمینان سے بیٹھ کر کھاتی ہے۔ تحفظ حیوانات کے اداروں نے نواب شفاعت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشن سے دستبردار ہوجائیں۔ اب نواب شفاعت خونی شیرنی کی تلاش میں ہاتھی پر سوار ہوکر نکلے ہیں کیونکہ خاموش اور سنسان جنگلوں سے جیپ اور گاڑیوں میں سفر کیا جائے تو شورہوگا اور اس طرح شیرنی اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہوجاتی ہے۔
 

شیئر: