23ستمبر کی ڈیوٹی کے بدلے چھٹی دینا ہوگی، ابا الخیل
ریاض ... وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی کے موقع پر 23ستمبر2018ءاتوار کو تمام سرکاری اور نجی اداروں میں قومی تعطیل ہے۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ تمام سرکاری و نجی کارکنان یکم میزان (23ستمبر) کو قومی چھٹی منانے کے حقدار ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اگر کسی ملازم کی 23ستمبر کو ہفت روزہ تعطیل ہو تو اسے یوم وطنی کی الگ سے ایک دن کی چھٹی دی جائیگی۔یہ چھٹی 22ستمبر کو بھی دی جاسکتی ہے اور 23ستمبرکے بعد بھی لی جاسکتی ہے۔