صلاحیت کے باوجود اقوام متحدہ مسائل حل میں ناکام ہے، ٹرمپ
واشنگٹن.... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوا م متحدہ میں بہت صلاحیت مو جود ہے مگر وہ اس پر پورا نہیں اتر رہی۔انہوں نے کہاکہ انہیں بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت سے مسائل حل نہیں ہو پاتے ۔واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے پہلے اقوام متحدہ کو امریکہ کی جانب سے دیئے جانے والے بجٹ پر تنقید کرتے رہے ہیں کہ یہ بہت زیادہ ہے۔امریکہ، اقوام متحدہ کو 22 فیصد یعنی 5 ارب 40 کروڑ ڈالر دیتا ہے۔