اوٹاوا۔۔۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں شدید طوفانی آندھی سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا جبکہ2 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ۔ 200 کلومیٹر کی رفتار سے آنے والی آندھی کے باعث 2افراد شدید زخمی ہوئے جن کی مقامی ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔ آندھی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ آندھی کے باعث درجنوں کاریں ہوا میں اڑ کر دور جاگریں جبکہ متعد اشیاء اور ملبہ وغیرہ بھی ہوا میں اڑ گیا ۔اوٹاوا کے میئر جم واٹسنے نے شدید آندھی کوفضائی بمباری قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اس سے قبل اتنی شدید آندھی نہیں دیکھی ۔ اطلاعات کے مطابق اوٹاوا میں شدید طوفانی آندھی کے بعد2لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں ۔