Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کسی لمحے آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے،اقوام متحدہ

نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ کسی بھی  وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔غزہ پٹی کی خراب صورتحال کی ذمہ دار عالمی برادری ہوگی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی اراضی میں اپنے غیرآئینی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث امن کے مواقع سنگین مشکلات اور فلسطینی ریاست کا قیام مزید مشکل ہوگیا ہے۔یو این مندوب کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام میں امید پیدا کرنا ہوگی اور بند گلی میں جانے سے بچنا ہوگا۔

شیئر: