Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری کوارٹرز سے جبری بے دخلی کے خلاف پیپلز پارٹی متحرک

 کراچی: شہر میں سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کے معاملہ کا پی پی کی اعلیٰ قیادت نے نوٹس لے لیا۔ سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر ملازمین و افسران کی خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی۔ خورشید شاہ نے کہا کسی کو غیر قانونی طور پر گھروں سے بے دخل ہونے نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کے مسائل جانتی ہے۔ خورشید شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جس میں سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کی پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کی۔ خورشید شاہ نے وزیر ورکس ناصر شاہ سے بھی صورتحال معلوم کی۔
 
 

شیئر: