Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان سے تیل کے ذخائر دریافت

کوئٹہ:  بلوچستان سے تیل کے بڑے اور وسیع ذخائر دریافت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر دریافت کے مقام پر 2 ٹیوب ویلوں کے ذریعے 810 بیرل اور 690 بیرل تیل نکالا جا رہا ہے۔
ترجمان ماڑی پیٹرولیم کمپنی اسد ربانی نے بتایا کہ 1500 بیرل تیل کی یومیہ پیداوار ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں زیر زمین تیل کے بڑے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ تیل کو کراچی آئل ریفائنریز میں بھیجا جائے گا جو تجزیہ کرکے تیل کی کوالٹی کا پتا لگائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -افغانوں اور بنگالیوں کی عمران خان کی حمایت میں ریلی

شیئر: