Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمین کے لیے خوش خبری

لاہور:  حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کے لیے ہفتہ وار چھٹی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے گھریلو ملازمین کو ہفتے میں ایک چھٹی نہ دیے جانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قوانین میں ترمیم کرکے قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والے افراد کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیا جائے گا۔ گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -حکومت کے خلاف ’’نواز۔ زرداری‘‘ اتحاد؟

شیئر: