Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک منصوبہ‘ سندھ پولیس میں 147 اہلکار بھرتی

کراچی:  سندھ پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری ’سی پیک‘ کی سیکورٹی کے لیے ایک خصوصی یونٹ میں 147 اہل کاروں کو بھرتی کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے سی پیک منصوبے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں اہل کاروں کی بھرتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جنہیں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا گیا اور آئی جی سندھ کی جانب سے تقرر نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے نوتی فکیشن کے مطابق 147 اہل کاروں کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے تحت بھرتی کیا گیا۔ آئی جی سندھ کے مطابق اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہوں گے اور چینی باشندوں کی سیکورٹی بھی یقینی بنائیں گے ۔ بھرتی کیے گئے اہلکار کم از کم 5 سال اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ہی میں تعینات رہیں گے اور اہلکاروں کو جہاں تعینات کیا جائے گا وہیں سی پیک کیمپس میں رہنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے اہل کاروں کو ڈی آئی جی آر آر ایف کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - -گھریلو ملازمین کے لیے خوش خبری

شیئر: