جرائم میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں کی فہرست تیار
کراچی: جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر سرگرمیاں کرنے والے 175 پولیس افسران و اہلکاروں کی لسٹ تیار کرلی گئی۔ کراچی پولیس چیف کے مطابق پولیس کے اندر احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ ذرائع ابلاغ کے ماطبق کراچی کے مختلف تھانوں میں موجود پیچی ریکارڈ کے حامل افسران اور اہلکاروں کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 175 افسران اور اہلکاروں کی لسٹ میں 2 ڈی ایس پیز اور11انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔ یہ افسران اور اہلکار جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر منشیات فروشی اور لینڈ گریبنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ یہ افسران اور اہلکار جن جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے ان کو گرفتار کروانے میں پولیس کا ساتھ دیں۔ امیر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس کے اندر احتساب کا عمل جاری ہے گااور اس کے علاوہ بھی اگر کوئی افسر یا اہلکار کسی جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث ہوا تو اس کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔