پاکستانی ریسلر محمد انعام اعزاز کے دفاع کیلئے پر عزم
لاہور:گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ریسلر محمد انعام ایک بار پھر ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔ انعام کا کہنا تھا انٹرنیشنل ٹریننگ فراہم کرنے کی اپیل پر کسی نے توجہ نہیں دی جبکہ ملک میں بھی ٹریننگ کا باقاعدہ کیمپ نہیں دیا جارہا۔ یہ صورتحال پاکستانی ریسلرز کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کے دو بارکے چیمپیئن ریسلر نے بتایا کہ وہ مکمل فٹ ہوکر گوجرانوالہ کے ریسلنگ کلب میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ کی تیاری کرنے پر مجبور ہیں۔ ریسلنگ فیڈریشن کے ممنون ہیں جو تمام مالی مشکلات کے باوجو ٹیم کو ورلڈ ایونٹ میں بھیج رہی ہے۔ 6 اور 7 اکتوبر کو ترکی میں شیڈول ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں کیلئے4 ریسلرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ محمد انعام 90 کلوگرام کی، طیب رضا 90 پلس، اسد بٹ 80 کلوگرام جبکہ غلام غوث 70 کلوگرام کیٹگری میں مقابلہ کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں