شوہر نے کاجول کاذاتی نمبر ٹویٹ کردیا
بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نےحال ہی میں کاجول کا ذاتی نمبر ٹویٹ کیا بعد ازاں بتایا کہ یہ ایک مذاق تھا۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اپنی اہلیہ کاجول کے بارے میں اطلاع دی کہ وہ ملک سے باہر ہیں اسی کےساتھ انہوں نے کاجول کا نمبر بھی ٹویٹ کردیا کہ اگر کاجول سے رابطہ کرنا ہے تو وہ اس نمبر پر واٹس ایپ پر رابطہ کرلیں۔یہ دیکھنا تھا کہ لوگ کاجول کے واٹس ایپ پر میسجز کرنے لگے بعد ازاں اجے دیوگن نے اس ٹویٹ پر بتایا کہ یہ ایک چھوٹا سا مذاق تھا جو انہوں نے اپنے مداحوں سے کیاہے۔