مکہ المعیصم میں ٹریفک حادثہ، 11زخمی
مکہ مکرمہ .... یہاں المعیصم محلے کے العدل پل کے اوپر کئی گاڑیوں میں ٹکر اور متعدد کے الٹ جانے پر 11افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 4کی حالت نازک ہے۔ تفصیلات کے مطابق 6امدادی ٹیموں نے زخمیوں کی ابتدائی مرہم پٹی کی اور انہیں النور اسپیشلسٹ اسپتال اور کنگ فیصل اسپتال منتقل کیا۔ مجموعی طور پر 11افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے 4کی حالت نازک ہے جبکہ 7کے زخم معمولی درجے کے ہیں۔