الحرمین ٹرین جدہ اسٹیشن سب کیلئے
جدہ ... الحرمین ٹرین جدہ اسٹیشن سے بلا استثنیٰ سب لوگ سفر کرسکیں گے۔ اسکا دائرہ باہر سے آنے والے مسافروںتک محدود نہیں رہیگا۔ یہ وضاحت ان افواہوں کے جواب میں جاری کی گئی ہے جن میں کہاجارہا تھاکہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حرمین اسٹیشن سے صرف باہر سے آنےوالے مسافر ہی سفر کرسکیں گے۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ یہاں سے باہر سے آنے والے اور جدہ کے باشندے سب کے سب سفر کرسکیں گے۔ کسی پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ ریلوے جنرل کارپوریشن نے ایئرپورٹ پر 1.6کلومیٹر لمبا انڈر پاس تیار کیا ہے ۔ اس سے ایئرپورٹ کے اند ر اور باہر کے مسافر فیض یاب ہونگے۔ الحرمین ایکسپریس ٹرین بجلی سے چلے گی البتہ ہنگامی حالت میں ڈیزل سے بھی اسے چلایا جاسکے گا۔