تدریسی وظائف کے ویزے بند کرنے کی سفارش
ریاض ...سعودی مجلس شوریٰ نے وزارت محنت و سماجی بہبود سے کہا ہے کہ وہ آئندہ سرکاری او رنجی جامعات اور اسکولوں و کالجوں کے تدریسی عملے کے ویزے جاری نہ کریں۔ یہ سفارش اعلیٰ تعلیمی ڈگریاں رکھنے والے سعودی شہریوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے پیش نظر کی گئی ہے۔ شوریٰ میں نوجوانوں اور خاندانی امور کی کمیٹی نے وزارت محنت و سماجی بہبود کی رپورٹ پر 12سفارشات پیش کی ہیں۔ اس ہفتے وزارت کی رپورٹ پر ایوان میں بحث ہوگی۔ مذکورہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر اہم پیشوں پر سعودی تعینات نہ کئے گئے تو ایسی صورت میں سعودی مارکیٹ نہ تو مستحکم ہوگی اور نہ ہی پرکشش بنے گی۔