Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بزنس و پروفیشنل کونسل ابوظبی کے انتخابات

 ابوظبی ( نمائندہ اردو نیوز) پاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظبی کی سالانہ میٹنگ ابوظبی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں منعقدہوئی ۔ سالانہ میٹنگ میں گزشتہ سال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ تقریب کا آغاز بانی ممبرچوہدری ظفراقبال کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔  بعد ازاں صدرپاکستان بزنس کونسل ڈاکٹرقیصرانیس سیدنے گزشتہ سال کی رپورٹ پیش کی اور کونسل کے زیراہتمام منعقدہونے والے پروگراموں کی تفصیل پیش کی۔ 
  • امارات میں کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
صدرڈاکٹرقیصرانیس سید نے عہدیداروں کی کارکردگی کی تعریف کی نیزپٹرنی چیف شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی سرپرستی اور چیئرمین سفیرپاکستان معظم احمدخان کی حمایت اور تعاون کابھی شکریہ اداکیا۔ ممبران نے نئی ایگزیکٹوباڈی برائے 2018 تا2020کاانتخاب کیا جس میں صدرڈاکٹرقیصرانیس سید،ایگزیکٹونائب صدرنیئرحمید،نائب صدرلیگل وکوآرڈینیٹرخالدبشیر،وائس پریذیڈنٹ عامراحمدشیخ،وائس پریذیڈنٹ ممبرشپ محمداقبال نسیم،وائس پریذیڈنٹ پروگرامزسراج خان،ممبربورڈ(ہیڈآف گورنمنٹ ریلیشنزعلی اغفار رضوی، ممبر بورڈ انجینیئر کمیٹی انجینیئرمحمداجمل شیخ،ممبربورڈڈاکٹرکمیٹیڈاکٹرمحمدفرحان،چیئروومن کمیٹی مسزسندھیانیئر،چیئرچارٹرڈاکاونٹنٹسمسزرضوانہ کامران نئی ایگزیکٹوباڈی کے عہدیداران ممبرمنتخب ہوئے۔ 
  • اردو نیوز میں آپ بھی لکھ سکتے ہیں، کلک کریں
 

شیئر: