پی ٹی آئی حکومت ’بز نس فرینڈلی‘ پالیسی پر گامزن ہے‘ وزیر خارجہ
نیو یارک: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں اٹلانٹک کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے ’بزنس فرینڈلی‘ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں نوجوانوں کو سالانہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت سی کثیر الاقوامی کمپنیاں برسوں سے منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں۔