کے پی کے سے احتساب کمیشن کا خاتمہ
پشاور: کے پی کے کی حکومت کی جانب سے صوبے سے احتساب کمیشن کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے اس حوالے سے جاری تیاریاں مکمل اور محکمہ قانون نے بل بھی تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب کمیشن کے خاتمے کا بل بجٹ منظوری کے بعد پیش کردیا جائے گا۔ صوبائی وزیر قانون سلطان خان نے اس حوالے سے بتایا کہ احتساب کمیشن ختم کرنے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے، اس کے ملازمین کو دوسرے محکموں میں منتقل کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے بھی باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شوکت یوسف زئی نے کہا تھا کہ کابینہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم اور احتساب کمیشن کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ہوتے ہوئے زیادہ اخراجات نہیں کرسکتے ۔