راہو ل گاندھی کا مودی پر ایچ اے ایل کے 30 ہزار کروڑ چْرانے کا الزام
نئی دہلی۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر پبلک سیکٹر کی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے 30 ہزار کروڑ روپے چراکر ایک نااہل کمپنی کو طیارہ بنانے کا کام سونپنے کا الزام لگایا ہے۔راہول نے ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کیلئے وزیر اعظم کوذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں گزشتہ2عشروں میں سب سے زیادہ نوجوان بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔کانگریس صدرنے ٹویٹر پرتحریر کیا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کی ترقی کے تمام پروگراموں کو ختم کر دیا ہے۔ایچ اے ایل کے 30 ہزار کروڑ روپے چْراکر ایک ایسے آدمی کو دیدیئے جس کے پاس ہوائی جہاز بنانے کی مہارت نہیں۔ اس وقت ملک میں کروڑوں باصلاحیت نوجوان گزشہ 20 برسوںسے بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔