غیر حاضر ہونے والے طلبہ پر جرمانہ فائدہ مند ہے
محمد عمر اسلم۔ فیصل آباد
مصر میں عذر کے بغیر اسکول سے غیر حاضر ہونےوالے طلبہ پر10مصری پاؤنڈ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ رقم حکومتی خزانے میں جمع ہوگی۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ طلبہ پیشگی اجازت کے بغیریا خوامخوا غیر حاضر نہ ہوں۔گوکہ سوشل میڈیا میں فیصلے کے متعلق گرما گرم بحث چل رہی ہے کہ آیا اس کی افادیت ہے یا نہیں ۔
مصر کے ابتر معاشی حالات کی وجہ سے بھی مذکورہ فیصلے تنقید کا نشانہ ہے تاہم اگر دیکھا جائے تو اس فیصلے سے اسکولوں میں حاضری کا نصاب یقینی بنایا جاسکتا ہے۔میں اس فیصلے سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کیونکہ اس سے طلبہ کے اندر وقت کی پابندی پیدا ہو گی۔
آپ کی بھی لکھیں، تبصرہ کریں، رائے دیں