Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا کے خلاف منظم تشدد، امریکا نے ثبوت جمع کر لئے

واشنگٹن ۔۔۔امریکا نے کہا ہے کہ اْس نے روہنگیا اقلیت کے خلاف میانمار کی فوج کی جانب سے کی گئی منظم پرتشدد کارروائی کے ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان ثبوتوں میں اس اقلیت کی وسیع پیمانے پر کی گئی ہلاکتیں اور استحصال کے واقعات شامل ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ رپورٹ ایسے وقت پر جاری کی ہے جب واشنگٹن نے روہنگیا مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی کو 185 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ ایک ہزار سے زائد بالغ روہنگیا مہاجروں کے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔ یہ افراد اس وقت بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے لاکھوں مہاجرین میں شامل ہیں۔

شیئر: