Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کا ریفیوجی پرائز جنوبی سوڈانی ڈاکٹر کے نام

اقوام متحدہ۔۔ اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی نے اپنا معتبر نینسن ایوارڈ جنوبی سوڈان کے ایک ڈاکٹر ایوان اٹار ادہا کو دیا ہے۔بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق ریفیوجی ایجنسی یو این ایچ سی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان کے قصبے بْنج میں ڈاکٹر ادہار اپنے مابان ہسپتال میں انتہائی کم سہولیات کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 60آپریشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مابان ہسپتال اب تک سوڈان کی ریاست بلْو نیل سے بے گھر ہونے والے ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد کو طبی امداد فراہم کر کے سینکڑوں افراد کی جانیں بچا چکا ہے۔

شیئر: