Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا روہنگیا ریفیوجی ایجنسی کو 185 ملین ڈالر دے گا

واشنگٹن ۔۔۔امریکا کی اقوام متحدہ میں مستقل سفیر نِکی ہیلے نے کہا ہے کہ اْن کی حکومت روہنگیا مہاجرین کی بحالی میں امدادی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے مزید 185 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے دوسرے ممالک سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی اس امدادی پروگرام کا حصہ بنیں۔ امریکی امداد بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کی فلاح و بہبود پر استعمال کی جائے گی۔ اس وقت بنگلہ دیشی سرحدی علاقوں میں 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔

شیئر: