محایل میں گاڑی الٹنے پر طالب علم ہلاک، 3زخمی
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
محایل عسیر ...محایل عسیر کے مغربی علاقے کے الوفا مڈل اسکول سے نکل کر گھر جانے والے 4طلباءٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔ گاڑی الٹنے پر ایک ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ محایل ادارہ تعلیم کے ڈائریکٹر منصور آل شریم نے وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ کی جانب سے طالب علم موسیٰ عسیری کے والد کو تعزیتی پیغام پہنچایا۔