Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی کو مطلوب پاکستانی مکہ سے گرفتار

مکہ مکرمہ ...مکہ مکرمہ پولیس نے سیکیورٹی کو عالمی سطح پر مطلوب پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان نے اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا۔ وہ مملکت میں مقیم تھا اور 2ماہ سے ایک شہر سے دوسرے شہر آجارہا تھا۔ موبائل نمبر تبدیل کرلیتا تھا۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر سفر میں زیادہ رہنے لگا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ نے پولیس کو مطلوب پاکستانی کے حوالے سے تمام معلومات مہیا کردی تھیں۔ مکہ مکرمہ پولیس نے انتھک جدوجہد کرکے اسے العزیزیہ محلے سے گرفتار کرلیا۔ پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔ جلد ہی اسے مملکت سے بیدخل کردیا جائیگا۔ پتہ چلا ہے کہ وہ دمام میں کام کررہا تھا۔ ریاض منتقل ہوگیا تھا۔ ٹرک ڈرائیور ہے ۔ کسی بھی شہر میں 2ماہ سے زیادہ نہیں رکتا۔
 

شیئر: