Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل شمالی وزیرستان میں

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وہ اب ملک میں دہشت گردی کو واپس نہیں آنے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا اور صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو سیکورٹی، بارڈر مینجمنٹ، ٹی ڈی پیز کی بحالی اور ترقیاتی کاموں میں پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے صورتحال پراظہاراطمینان کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور قربانی کے جذبے کو سراہا جب کہ انہوں نے سماجی ترقی اور پائیدار امن کے حصول و استحکام کے لیے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
 

شیئر: