معصوم بچی سے زیادتی کے مجرم کو قید و جرمانہ
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
لاہور: غازی آباد کے علاقے میں 10 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو عدالت کی جانب سے سزا سنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیشن عدالت نے غازی آباد کے علاقے میں 10 سالہ بچی کے ملزم پر الزام ثابت ہونے کے بعد 10 سال قیدایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عدنان کے خلاف تھانہ غازی آباد میں 2016ءمیں مقدمہ درج ہوا تھا۔ عدالت نے دوران سماعت فریقین کے دلائل سنے اور شواہد کی بنیاد پر ملزم کو سزا سنائی۔ عدالتی کارروائی کے وقت متاثرہ بچی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔ اس موقع پر بچی کے والدین نے اظہار تشکر کیا۔