پٹنہ۔۔۔۔بہار کے ضلع مشرقی چمپارن سے وزیراعلیٰ بہارکی اسکیم’’درشن یوجنا ‘‘کے تحت سرکاری اسکول کے بچوں کو دارالحکومت پٹنہ کی سیر کرانے کیلئے لایا گیا تھا۔واپسی کے وقت رات میں بس خراب ہونے کے باعث بچوں کوچڑیا گھر کے باہر فٹپاتھ پر سلا دیا گیاجہاں قریب ہی وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ افسران کے بنگلے موجود ہیں۔مشرقی چمپارن کے کوٹا علاقے میں قائم اسکول کے پرنسپل آنند کمار سنگھ کو ضلع ایجوکیشن افسر کے حکم پر معطل کردیا گیا۔ایجوکیشن افسر نے بچوں کو فٹپاتھ پر سلانے کے واقعہ کی مذمت کی۔ انہوں نے معطل کئے جانے والے پرنسپل کو محکمہ تعلیم اور حکومت کی شبیہ بگاڑنے کا قصور وار قراردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -رکن اسمبلی سنگیت سوم کے گھرپر فائرنگ اور بم سے حملہ
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں