Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکیش امبانی ہندکے سب سے مالدار، پتنجلی کے بال کرشن بھی امراء میں شامل

نئی دہلی۔۔۔۔’’ارکلیج ہرن انڈیا رِچ لسٹ ‘‘ میں مسلسل 7 ویں مرتبہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے پہلی پوزیشن برقراررکھی۔ مکیش امبانی371000میں ٹاپ پر ہیں۔ ان کے بعد 159000کروڑ کی نیٹ ورتھ کے ساتھ ہندوجا کنبہ ہے۔ تیسرے نمبر پر دنیا کی سب سے بڑی اسٹیل کمپنی کے پرموٹر لکشمی نواس متل کا خاندان ہے۔ چوتھے نمبر پر وپرو کے مالک عظیم پریم جی ہیں۔گزشتہ2سال میں ملک میں1000کروڑ روپئے سے زیادہ کی جائیداد والے امیروں کی تعداد قریب دوگنی ہو کر 339 سے بڑھ کر 831 تک پہنچ گئی۔ارکلیج ہرن انڈیا رِچ لسٹ 2018 : مکیش امبانی ہندوستان میں سب سے امیر ، پتنجلی کے بال کرشن بھی امراءمیں شامل ہیں۔ اویو رومس کے 24 سالہ رتیش اگروال اس فہرست میں سب سے نوجوان امیر ہیں۔ ایم ڈی ایچ مصالحہ کے 95 سالہ دھرمپال سب سے  امیربزرگ بزنس مین ہیں۔ فہرست میں شامل خواتین کی تعداد بھی 157 فیصدسے بڑھکر 136 پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  --مودی اور میکرون کو ’’ چیمپیئنز آف دی ارتھ‘ ‘ایوارڈ سےنوازا گیا

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: