Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج ملکی ترقی کے لیے پرامن ماحول فراہم کریگی‘ آرمی چیف

راولپنڈی:  پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو جو چیلنجز درپیش ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ائر یونیورسٹی کے تحت منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے اپنے خطاب کے دوران ملک میں امن وامان کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور ملک وخطے میں امن کے قیام کے لیے اپنے وژن کا ذکر کرتے ہوئے اندرونی وبیرونی چیلنجوں کو اجاگر کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اورانتہاپسندی کے جنگ لڑرہی ہے ، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، ملک میں استحکام کے لیے فوج اورقوم نے بہت قربانیاں دیں اورپاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے ۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے اور پاک فوج ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کے لیے پرامن ماحول فراہم کرے گی۔

شیئر: