Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین سے انصاف ہوگا‘ وزیر اعظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو فون کیا اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے طاہر القادری سے بات چیت کے دوران عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں اور واقعے میں ملوث افراد کو عہدوں سے الگ کرکے بلاتفریق کٹہرے میں لایا جائے ۔
 

شیئر: