مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت ایس سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
چیمپیئن شپ میں27 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جن کودوگروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،پہلے ہفتہ4 میچوں کا فیصلہ ہوگیا
حال ہی میں مدینہ منورہ میں کرکٹ کی دو بڑی تنظیموں مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) اور مدینہ کرکٹ لیگ (ایم سی ایل)کے درمیان انضمام ہواتھا۔ جس کے بعد سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی ) کے تعاون سے یہ پہلا ٹورنامنٹ مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم ایم سی اے) کے بینرتلے کھیلاجارہا ہے۔ابتدائی طور پر اس ٹورنامنٹ میں27ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔
ایس سی سی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق پہلے ہفتہ چارمیچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں بسم اللہ الیون نے ایس اے کرکٹ کلب کو سخت مقابلے کے بعد 5رنز سے شکست دیے دی۔ بسم اللہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 197رنز بنائے۔ سہیل نے سب سے زیادہ 6چوکوں کی مدد سے 39، ظفر 28 ،ہاشم نے 4چوکوں کی مدد سے 29اور روف بھٹہ نے 23رنز بنائے۔ شکیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ایس الیون 192رنز بناکرآو¿ٹ ہوگئی۔ عبدل نے 28گیندوں پر 2چھکوں اور 12چوکوں کی مددسے 85رنز بنائے۔ماہر نے 4چوکوں کی مدد 29اور وحید نے 51رنز بنائے۔ جس میں 10چوکے شامل تھے۔ کپتان رو¿ف بھٹہ نے 3جبکہ شاہداور خالد نے 2،2کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔
دوسرے میچ میں پاک اسٹالین نے پاک ایگل کو 33رنز سے شکست دے دی۔ پاک اسٹالین نے پہلے بیٹنگ کی اور 206رنز کا ہدف دیا۔ اسناد شاہ نے 13گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 34عدنان نے 33رنزبنائے۔ باسط نے 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3چھکے اور 8چوکے شامل تھے۔ شکیل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاک ایگل173رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ شکیل نے جارحانہ اننگز کھیلی۔ انھوں نے 36گیندوں پر ایک چھکے اور 8چوکے کی مدد سے 80رنز بنائے۔ قادر، ارسلان، عارف اور عدنان نے 2،2کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ تیسرے میچ میں مدنی اسٹارز نے ایم بی سی الیون کو 7وکٹوں سے ہرادیا۔ ایم بی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر137رنز بنائے۔ ابرار نے 5چوکوں اور ایک چھکے مددسے 47رنزبنائے۔ مدنی اسٹارز کے آصف نے3، اعظم اور عابد نے 2،2وکٹیں حاصل کیئں۔ جواب میں مدنی اسٹارز نے 3وکٹوں کے نقصان پر وننگ ٹارگٹ حاصل کر لیا۔ فیاض نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 5چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 77رنزنادر نے ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے 44رنزبنائے اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ آخری میچ میں سعودی اوجر اور عوالی کنگ آمنے سامنے ہوئیں۔ عوالی کنگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے191اسکور کیا۔ فیصل نے ایک چھکے اور 5چوکوں کی مدد سے 60، یوسف نے 31گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 51اور طارق نے 22رنز بنائے۔ سعودی اوجر کے صابر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سعودی اوجرنے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں پرپورا کرلیا۔ سجاد نے 39گیندوں پر 52رنز بنائے جس میں 3چوکے شامل تھے۔صابر نے ایک چھکے اور 5چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔انھوں نے 23گیندوں کا سامنا کیا۔ ہارون نے 28رنزبنائے۔خالد اور قیصر نے 2 ،2 کھلاڑی وں کو آوٹ کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں