ادیتیا رائے ”کلنک“ کیلئے دبلے ہوگئے
بالی وڈ اداکار ادیتیا رائے کپور نے فلم ”کلنک“ کے لئے دبلا ہونے کے ساتھ اپنے مسلز بھی کم کرلئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ادیتیا نے فلمساز کرن جوہر کی ہدایت پر فلم کے کردار کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لئے جم جانا چھوڑ دیا ہے اوروہ صرف ڈائٹ پر توجہ دے رہے ہیں جس سے وہ نہ صرف دبلے ہو گئے ہیں بلکہ ان کے مسلز بھی کم ہو گئے ہیں۔ ادیتیا رائے، اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ”کلنک“ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور وہ جلد ہی فلم ”سڑک 2“کے لئے تیاریاں شروع کریں گے۔