بیٹی کی لاش لیکر 5گھنٹے تک والدین بھٹکتے رہے
لکھی سرائے۔۔۔۔بہار کے ضلع لکھی سرائے میں انسانیت کو شرمسار کرنیوالا واقعہ پیش آیا۔یہاں والدین اپنی بیٹی کی لاش لیکر گھنٹوں بے یارومددگار بھٹکتے رہے۔دراصل وہ اپنی بیمار بیٹی کو لیکر بس میں سفر کررہے تھے کہ اسی دوران اس کی موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے انہیں بس سے اتاردیا۔غریب ماں باپ نے ٹرین سے گھر جانے کا ارادہ کیا۔جب والدین نے بیٹی کی لاش لیکر ٹرین کی بوگی میں سوارہونے کی کوشش کی تو وہاں لوگوں نے اندر داخل ہونے سے روک کردیا۔مجبور ہوکر وہ ریلوے پلیٹ فارم پر ہی بھٹکتے رہے مگر ان کی مدد کیلئے کسی نے ہاتھ نہیں بڑھایا۔ذرائع کے مطابق ضلع بیگو سرائے کے حسینہ دیارا گاؤں کے رہنے والے ہرے رام بیٹی کے علاج کیلئے جھاڑ پھونک کے چکر میں پڑ گئے تھے۔ ایک ماہ سے صحیح طریقے سے علاج نہ ہونے کے باعث بیٹی کی موت ہوگئی۔ایس ڈی ایم مرلی پرساد سنگھ اور ڈی پی ایم خالد حسین کے تعاون سے لاش متاثرہ والدین کے ساتھ بیگو سرائے روانہ کی گئی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں