Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان کو قتل کرکے لاش گاڑی سے کچل دی

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے کنجھاولا علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے27سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش گاڑی سے کچل دی۔ نوجوان دہلی کے بوانا کے سلطانپور کا رہنے والا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق روین اپنے چچازاد بھائی کے ساتھ روہنی میں واقع بار سے واپس گھر آیا لیکن وہ کار سے اتر کر گھر میں نہیں گیا بلکہ گھر کے قریب کھڑی سلور کلر کی کار میں بیٹھ کر چلا گیا۔اس کی تصویر علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ گاؤں سے جانے کے بعد روین واپس نہیں آیا اور صبح کو کنجھاولا کے چاند پور کے قریب لاش پڑی ہوئی ملی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ روین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ اس کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔روین شادی شدہ اور 2بچوں کا باپ ہے۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اورقتل کی سنسنی خیز واردات میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھان بین شروع کردی۔
 
مزید پڑھیں:- - - -  -وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت60لاکھ مکانات تعمیرکئے جائیں گے

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: