ہیلتھ انشورنس نہ کرانے والے 150اداروں کیخلاف کارروائی
جدہ۔۔۔۔کوآپریٹیو ہیلتھ انشورنس کونسل نے وزارت محنت کے تعاون سے 150ایسے نجی اداروں کو سہولتیں نہ دینے کا فیصلہ کرلیا جنہوں نے اپنے ملازمین کی ہیلتھ انشورنس نہیں کرائی تھی۔ انشورنس کونسل کے ترجمان یاسر المعارک نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ جو ادارہ ہیلتھ انشورنس پروگرام میں شریک نہیں ہوگا یا اپنے ملازم کی ہیلتھ انشورنس فیس ادا نہیں کریگایا اس کی قسطیں نہیں پیش کریگا، اسے واجب الادا تمام قسطیں دینے کا پابند بنایا جائیگا۔ اس پر جرمانہ بھی ہوگا۔ یہ ہر ملازم کے سالانہ زر اشتراک سے زیادہ نہیں ہوگا۔